ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ معصوم عوام کاخون بہانے والے دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ طیب اردگان کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے باغیوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا ۔ ترکی میں دہشت گردی کی حالیہ
واقعات کے خلاف استنبول میں ہونے والی ایک بڑی ریلی سے ترک وزیر اعظم داؤد اوگلو نے بھی خطاب کیا ۔ منتظمین کے مطابق ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ ترکی میں دہشگردی کی تازہ لہر میں سو سے زائد سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ۔